ٹرمپ انتظامیہ کو اعلیٰ ہنرمند غیر ملکی ملازمین کے لیے ایچ ون بی (H-1B) ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کی کوشش میں ایک بار پھر عدالتی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے نئے ایچ ون بی ویزا کے اجرا پر ایک لاکھ ڈالر فیس مقرر کی تھی، تاہم اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی اپیلز کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایچ ون بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس بحال کرنے سے انکار کر دیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد فی الحال ایچ ون بی ویزا پر مجوزہ اضافی فیس نافذ نہیں ہو سکے گی، جسے ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والے غیر ملکی ہنرمند افراد کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔