پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت پہنچ گیا

image

وفاقی آئینی عدالت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے دائر آئینی درخواست کو باقاعدہ رجسٹر کرتے ہوئے اسے آئینی درخواست نمبر 6/26 الاٹ کر دیا ہے۔

درخواست امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے جون میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر کی گئی تھی، جسے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد اب وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ نمبر جاری کر دیا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق درخواست کی رجسٹریشن کے بعد آئندہ قانونی کارروائی متعلقہ عدالتی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US