اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو افسردہ بھی کر جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ایک وقت تھا جب ٹی وی اسکرین پر عامر لیاقت حسین کا نام ہی کافی ہوتا تھا، مگر ان کی تیسری اہلیہ نے پاکستان کی مقبول ترین شخصیت کے ساتھ کچھ ایسا کیا، جس نے اس باعزت اور ہر دلعزیز شخصیت کا بھی دل توڑ دیا تھا۔
عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ کے ساتھ بھی اچھا رویہ رکھا مگر شاید بدلے میں انہیں وہ سلوک نہیں ملا، جس کے بعد آخری وقت تک عامر اپنے دکھ کا اظہار اور آنکھوں میں موجود تکلیف لوگوں سے شئیر کرتے رہے، اپنے بے گناہی اور سچائی ثابت کرنے کی کوشش کرتے اس دنیا سے چلے گئے۔
والد کے ہمراہ ہر سال عید اور رمضان گزارنے والے عامر لیاقت حسین کے بچے بھی والد کی کمی شدت سے محسوس کر رہے تھے، انہیں معلوم تھا کہ ان کے والد کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، اور والد کو انصاف دلانے کے لیے اولاد ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایدھی صاحب سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں اینکر ایدھی صاحب اور ان کی اہلیہ سے انٹرویو لے رہی تھیں۔
یہ انٹرویو پرانا ہے، مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، اس انٹرویو میں ایدھی صاحب اور ان کی اہلیہ نے کچھ ایسی باتیں کہیں، جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
اینکر نے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں کی محبت کی شادی ہے، جس پر بلقیس ایدھی نے جواب دیا کہ محبت تو کسی اور نے کیا تھا، لیکن وہ ان کی ہم عمر تھیں، وہ بیوہ تھیں اور اس کا ایک بیٹا بھی تھا۔
لیکن اس خاتون کے انکار کے بعد ایدھی صاحب نے دیگر خواتین کو بھی شادی کا پیغام بھجوایا تاہم وہ راضی نہ ہوئیں۔ بلقیس ایدھی بھی ایدھی سینٹر میں ہی کام کرتی تھیں، والدین کی رضا مندی کے بعد بلقیس ایدھی نے بھی رضا مندی ظاہر کی۔
ایدھی صاحب کی دوسری شادی سے متعلق بلقیس ایدھی نے بتایا کہ ان کی دوسری بیوی 80 کے زمانے میں آئے۔ 1980 میں وہ یہاں آئی تھی وہ شادی کے 16 سال تک یہاں رہی۔
بلقیس ایدھی نے مزید بتایا کہ دوسری بیوی نے بہت چیٹنگ کی تھی، میرے گھر میں، اسٹاف میں اور گلی میں بھی سب کو اس خاتون کے بارے میں پتہ تھا، لیکن کوئی ایدھی صاحب کے سامنے بول نہیں سکتا تھا۔
بلقیس ایدھی کے مطابق دوسری اہلیہ نے یہاں سے خوب چوریاں کی، اور لوٹ کر فرار ہو گئی۔
مشہور اداکار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کے درمیان بھی شادی شدہ زندگی اچھی گزر رہی تھی، تاہم دونوں کی زندگی میں کچھ ایسا ہوا جس نے سب کچھ بدل دیا تھا۔
ڈمپل کپاڈیہ کی شادی مشہور اداکار راجیش کھنہ سے ہوئی تھی، لیکن شادی بالآخر طلاق پر ختم ہوئی، ایک وجہ یہ بھی تھی کہ دونوں کے درمیان عمر کا کافی فرق تھا اور دوسری بڑی وجہ یہ تھی کہ جب راجیش کھنہ کی فلمیں چلنا کم ہو گئیں تو وہ غصے میں آجاتے اور دماغی طور پر اس طرح ہو گئے تھے کہ اہلیہ سے بُرا برتاؤ کرنے لگے۔
برتاؤ کچھ یوں تھا کہ ڈمپل دماغی طور پر متاثر ہونا شروع ہو گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے ایک راجیش کھنہ سے علیحدگی کر لی۔ ان کی ڈمپل کی علیحدگی سنی دیول کے گھرانے کے لیے پریشان کن تھی، کیونکہ سنی دیول ڈمپل کپاڈیہ کو بے حد پسند کرتے تھے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سالوں میں بھی بھارتی میڈیا میں دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔