شیر خورمہ بناتے ہوئے دودھ پھٹ جاتا ہے تو ۔۔ مزیدار شاہی شیرخورمہ 20 منٹ میں کیسے بنے؟ جانیں وہ طریقہ جو ہوٹل والے استعمال کرتے ہیں

image

عید کا موقع ہو اور اپنے مہمانون کی تواضع کسی میٹھے سے نہ کی جائے ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔ اسی لئے اس عید ہم آپ کے لئے بہت اسپیشل قسم کے دو طرح کے شیر خورمے کی ریسیپی لائے ہیں ، خود بھی کھائیں اور اپنے مہمانوں کو بھی کھلائیں۔

1 شیرخورمہ:

دودھ 5 کپ مکھن 4 کھانے کے چمچ میوے بادام، پستے، کاجو، کشمش، چھوہارے، ناریل، چارمغز،مکھانے شکر 1 کپ سویاں ایک پیکٹ الائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ایک بڑے پتیلے میں دودھ ابلنے کے لئے رکھ دیں ۔ دوسری طرف ایک اور پین لیں اور اس میں 2 کھانے کے چمچ مکھن ڈال کر اس میں تمام میوے روسٹ کر لیں ۔ میوے اپنی مرضی کے مطابق جو لینا چاہیں وہ لے سکتے ہیں۔ اب روسٹ کئے ہوئے میوے الگ برتن میں نکال کر رکھ دیں۔ اب دو کھانے کے چمچ مکھن میں سویاں ڈال کر ہلکی سی فرائی کر لیں کہ ان کا رنگ اچھا سا سنہری ہو جائے۔ اب دودھ والے پتیلے میں ابال آ جائے تو اس میں شکر ڈال کر اس کو پکا لیں۔ اس کے ساتھ روسٹ کیے ہوئے میوے بھی ڈال دیں۔ اور میڈیم آنچ پر اس کو پکنے کے لئے رکھ دیں۔ اب اس میں سویاں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ اب اس میں الائچی پاؤڈر ڈال دیں۔ جب دودھ کا رنگ بادامی ہونے لگے تو چولہا بند کر دیں۔ ڈرائی فروٹس سے سجا کر مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔

2 شیرخورمہ:

دودھ 3 کپ شکر آدھا کپ رنگین سویاں 1 کپ کھویا یا کوئی بھی اپنی پسند کی مٹھائی ڈرائی فروٹس اپنی مرضی سے کوئی بھی لے سکتے ہیں مکھن دو کھانے کے چمچ روز واٹر چند قطرے ایک پین میں دودھ ابلنے کے لئے رکھ دیں اب اس میں شکر ڈال کر پکا لیں ، جب شکر گھل جائے تو مکھن میں میوے روسٹ کر لیں اور پھر یہ میوے دودھ میں ڈال دیں۔ اب اس میں رنگین سویاں ڈال کر پکائیں، جب سویاں نرم ہو جائیں تواس میں کھویا یا کوئی بھی اپنی پسند کی مٹھائی چھوٹی گلاب جامن یا چھوٹی والی چم چم بھی ڈالی جا سکتی ہے ڈال کر آنچ کو دھیما کر دیں۔ اب اس میں روز واٹر ڈال کر چولہا بند کر دیں۔ اس کو گلاب کی پتیوں اور موسمی پھلوں سے سجا کر مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔

شیر خورمہ بناتے وقت دودھ پھٹ جاتا ہے تو اسے بچائیں صرف اس بہترین نسخے سے شیر خورمہ عید پر سب ہی بناتے ہیں کیونکہ یہ بہت ہی مزیدار اور آسانی سے بن جاتا ہے لیکن بعض اوقات شیر خورمہ بناتے وقت دودھ پھٹ جاتا ہے اور پھر وہ ضائع ہوتا ہے۔ اس سے بہتر ہے کہ آپ یہ نسخہ استعمال کریں اور زحمت سے بچ جائیں۔

ٹپ:

٭ سویوں کو دودھ میں ڈالنے سے قبل آئل میں فرائی کرلیں۔ ٭ اور فرائی کرنے کے بعد ان کو ٹھنڈا کریں۔ ٭ اس کے بعد ان کو دودھ میں شامل کریں گی تو دودھ نہیں پھٹے گا۔ ٭اور شیر خورمہ بھی مزیدار بنے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US