کتنی عیدی ملی تھی؟ شاہین شاہ آفریدی کی عیدی سن کر حارث رؤف اور فخر زمان حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل

image

عید الفطر کی مناسبت سے جہاں ہر ایک شخص اسے انجوائے کر رہا ہے، وہیں کھلاڑی بھی پرانی یادوں کو تازہ کرتے دکھائی دیے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف سے متعلق ایک ویڈیو نے سب کی توجہ خوب حاصل کر لی ہے، جس میں کھلاڑی عیدی سے متعلق بات چیت کر رہے تھے۔

لاہور قلندرز کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیو میں میزبان بھی عیدی کا سن کر حیران رہ گئے، سب سے پہلے حارث رؤف سے پوچھا تو حارث نے بتایا کہ پہلی عیدی مجھے 4 سے 5 روپے ملتے تھے، جس سے میں دو مرتبہ چاٹ کھایا کرتا تھا۔

جب شاہین آفریدی کی عیدی کے باری آئی تو شاہین نے بتایا کہ انہیں 500 سے 1000 روپے تک عیدی ملتی تھی، جس پر تمام کھلاڑی اور میزبان بھی حیران رہ گئے۔

دوسری جانب زمان خان نے بتایا کہ انہیں بھی 500 سے 600 روپے تک عیدی ملا کرتی تھی، جبکہ فخر زمان اس بات کو کر حیران ہوئے اورحارث کو مخاطب کر کے کہنے لگے کہ میں تو سمجھ رہا تھا کہ میں سب سے پرانا ہوں جسے 40 سے 50 روپے عیدی ملتی ہے، مگر تمہیں تو مجھ سے بھی کم عیدی یعنی 4 سے 5 روپے عیدی ملتی ہے۔

جس پر شاہین اور فخر دونوں نے ہی حارث کی عیدی کو ماننے سے انکار کر دیا، سوشل میڈیا کھلاڑیوں کی ویڈیونے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی۔

اپنے ایک انٹرویو میں جب شاہد آفریدی سے یہ پوچھا گیا کہ داماد کو کتنی عیدی بھیجی تو، اگرچہ سسر نے عیدی تو نہیں بتائی، مگر یہ ضرور کہہ دیا کہ اچھی خاصی عیدی بھیجی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US