امی کیا میں اسلام قبول کرلوں؟ 9 سالہ بچہ، جو اب اپنی والدہ کو اسلام قبول کرانا چاہتا ہے، ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز بھی ہیں، جو کہ سب کو حیران خوب کر دیتی ہیں، کچھ تو جذبات بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک بچے کی خبر کافی وائرل ہے، جس میں ایک چھوٹی عمر کا بچہ اسلام سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کر رہا ہے۔

دراصل یہ بچہ اس لیے بھی سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے کیونکہ 9 سال کی عمر میں اتنا بڑا قدم اٹھانا آسان بات نہیں ہے، لیکن چھوٹی عمر کے بچے کے بڑے خواب سب کو خوب بھا رہے ہیں۔

9 سالہ روڈی ہر ہفتے اپنی والدہ کلیرے کے ہمراہ غریبوں کو کھانا کھلاتا ہے، یہی وجہ تھی کہ اسے انسانیت پسند اور مجبور انسان کی مدد کرنے والا یہ دین بھا گیا۔

اپنی والدہ سے بھی روڈی نے اجازت مانگی، کہ کیا وہ اسلام قبول کر لے، جس پر روڈی کی والدہ نے بھی خوشی خوشی اسے اجازت دی۔

روڈی کو اسلام بے حد پسند تھا اور اسکی خواہش تھی کہ وہ اسلام قبول کر لے، ساتھ ہی ساتھ اس کی یہ خواہش تبھی تھی کہ وہ نماز پڑھے اور روزے رکھے۔

اسلام سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ روڈی نے اپنا نام محمد مزمل رکھا ہے، جبکہ وہ پُر امید ہے کہ اس کی والدہ بھی اسلام قبول کر لیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US