الیکشن، دیکھو ناں، اگر نہیں ہوتے پھر یہ سمجھ لیں کہ ۔۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی

image

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کی ساس ماہ جبین نون کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ الیکشن اور سیاسی منظر سے متعلق گفتگو کر رہی ہیں۔ آڈیو میں ماہ جبین نون کہہ رہی ہیں کہ رات سے عمر کے لیے پڑھ پڑھ کے، میں تمہیں نہیں بتا سکتی، دعائیں مانگ رہی ہوں۔

جس پر رافعہ طارق کا کہنا ہے کہ یار لوگوں کو بھی کہا ہے اور عمر کو ایک میسج بھیجا ہے میں نے، تم لاہور کے جلسے میں وہاں موجود تھیں؟ وہاں لاکھوں بندہ تھا، اسی طرح ہر شہر میں لاکھوں بندے ہیں اور تم صرف یہ اندازہ لگا لو کہ تمہارے لیے کتنی دنیا دعا کر رہی ہے اس وقت، جس سے تمہاری ہمت اور تمہاری سیفٹی ہو۔

اس مبینہ آڈیو میں ماہ جبین کا کہنا ہے کہ اللّٰہ اُن کو کمزور کرے اور اِن کو ہمت دے۔ جس پر رافعہ طارق نے کہا کہ رات کو میں نے دونوں کو اس کو اور منیب کو گُڈ بھیجا تو دونوں نے پتہ ہے کیا مجھے بھیجا؟ وہ نہیں شکل ہوتی کہ دانتوں میں آپ دبا لیتے ہو اپنی زبان، مجھے کہہ رہے تھے کہ بی کیئر فُل، وائے شُڈ آئی بی کیئر فُل، وائے؟

آڈیو میں جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس ماہ جبین نے کہا کہ جلد سے جلد الیکشن ہوں ابھی۔ جس پر رافعہ طارق نے کہا کہ الیکشن، دیکھو ناں، اگر نہیں ہوتے پھر یہ سمجھ لیں کہ مارشل لاء لگے گا، یہ نہیں رہ سکتے ناں، بس ختم بات۔ لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں ماہ جبین نے کہا کہ مارشل لاء بھی، وہ کمبخت نہیں لگانے کو تیار ناں۔ رافعہ طارق نے کہا کہ بالکل تیار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US