کئی سال بعد بیٹا گھر آیا مگر۔۔ ماں کو سرپرائز دینے کے لیے بیٹے نے گیٹ کھولا تو کیا ہوا؟ خفیہ کیمرے کی ویڈیو

image

اکثر کچھ لمحات ایسے ہوتے ہیں، جو کہ سب کو ہمیشہ کے لیے یاد گار رہ جاتے ہیں، کچھ تو سب کی توجہ بھی خوب حاصل کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی نوجوان کی ویڈیو کی نے خوب توجہ سمیٹ لی جس میں ایک وہ اپنے والدین کو سرپرائز دینا چاہتا تھا۔

عام طور پر والدین اور بچوں کا رشتہ کچھ یوں ہوتا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے والدین اپنے بچوں سے نہ تو ناراض رہ پاتے نہیں اور نہ ہی ان کے بغیر رہ پاتے ہیں۔

لیکن یہ نوجوان کئی سال سے والدین سے دور رہ کر اپنے خواب پورے کرنے کی جستجو میں لگا تھا، ظاہر ہے، اس سب اس اسے والدین بھی یاد آ رہے تھے۔

ایک موقع اسے ایسا مل ہی گیا جب وہ والدین کو خوش دیکھ سکے، اس کے لیے اس نے ترکیب یہ آزمائی کہ والدین کے پاس تو آیا مگر مختلف انداز سے جس سے والدین بھی نہ پہچان سکے۔

بیٹے نے بھالو کا حلیہ اپنا لیا، بھالو بن کر وہ نہ تو پہچانا جا رہا تھا اور نہ ہی اس کی اصلیت کا علم ہو رہا تھا۔

اب جیسے ہی بیٹا گھر میں گھسا تو سب اسے دیکھ کر حیران رہ گئے، ظاہر ہے ایک اجنبی معلوم ہونے والا بھالو اچانک گھر میں آئے گا تو حیرانگی تو ہوگی ہی۔

خود والدین بھی پریشان اور تذبذب کا شکار تھے لیکن جیسے ہی بیٹے نے چہرے پر سے ماسک ہٹایا تو والدہ کا منہ کھلا کا کھلا ہی رہ گیا اور فورا بیٹے کو گلے لگا لیا۔

یوں ایسا سرپرائز دیا کہ گھر والے بھی حیرانگی سے تکتے رہے، جبکہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US