جنگی صلاحیت، سابق آرمی چیف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: آئی ایس پی آر

image

پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف کے ملکی فوج کی جنگی صلاحیت اور تیاریوں کے حوالے سے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

جمعے کو ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان آرمی کی انوینٹری میں موجود بعض ہتھیاروں کے نظام کی حالت کے پیش نظر اس کی جنگی قابلیت کے بارے میں میڈیا میں بحث ہوئی۔

’اس حوالے سے پاکستان کے مستقبل کو لاحق خطرے کے بارے میں سابق آرمی چیف کے خیالات، جو انھوں نے ایک آف دی ریکارڈ انٹرایکٹیو سیشن میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ شیئر کیے، اُن کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نقل کیا گیا۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ’فوج پاکستان کے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہم نے ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور انتہائی جنگی صلاحیت پر فخر کیا اور کرتے رہیں گے۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنے ہتھیاروں، ساز وسامان اور جنگی وسائل سے بھرپور انسانی وسائل کو ہمیشہ تیار رکھا ہے اور تیار رہے گی۔‘

چند دن قبل معروف صحافی حامد میر نے ایک ٹیلی ویژن ٹاک شو میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صحافیوں کی ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کچھ خدشات ظاہر کیے تھے جو اُن کے مطابق فوج کے سابق سربراہ نے ظاہر کیے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US