نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ون ڈے میں پچ تبدیل کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپندی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسر ےایک روزہ میچ میں میچ کی پچ تبدیل کردی گئی لیکن 30 گز کا سرکل تبدیل نہیں کیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا اوور گزشتہ میچ کے سرکل کی پیمائش کے ساتھ کرادیاگیا۔
دوسرے اوور میں امپائر علیم ڈار نے سرکل کی پیمائش کی درستگی کی اور انہوں نے قدموں سے سرکل کو ناپ کر درست کیا۔
علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے ریٹائر ہو گئے
سرکل کی پیمائش درست کرنے میں تقریباً 6 منٹ میچ کا وقت ضائع ہوا۔بعدازاں میچ جاری رکھا گیا۔