بھوک میں اندھی ہو جانی والی عجیب و غریب مکڑی

image

ماہرین حیاتیات نے ایک ایسی مکڑی دریافت کر لی جسے بھوک لگے تو وہ بینائی سے محروم ہو جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی آف سنسناٹی کے ماہرین حیاتیات نے تحقیق کے دوران ایک ایسی مکڑی کا پتہ لگایا جسے بھوک لگے تو اس کا اثر براہ راست اُس کی بینائی پر پڑتا ہے اور اگر وہ مسلسل بھوک میں رہے تو وہ اندھی بھی ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بولڈ جمپنگ اسپائیڈر ایک اعلیٰ معیار کی رنگین بصارت رکھنے والی مکڑی ہے اور اس مکڑی کی مرکزی بڑی آنکھیں رنگین جبکہ دائیں بائیں کی چھوٹی آنکھیں بلیک اینڈ وائٹ رنگ دکھاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایسا آلہ جسے حشرات العرض کی بصارت کی جانچ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس آلے کی مدد سے ہی مکڑی کی بصارت میں کمی کا اندازہ لگایا گیا۔ ماہرین نے مکڑیوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک گروہو کو بھوکا رکھا گیا۔

مشاہدے سے معلوم ہوا کہ جن مکڑیوں کو بھوکا رکھا گیا ان کی بصارت میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مشاہدہ اب انسانوں پر بھی کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US