پاکستان سے ایک اوروفد اسرائیل روانہ

image

پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی مسلم ممالک کا ایک اور وفد اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوگیا جو کہ اس ہفتے ’’شراکا‘‘ پروگرام میں شرکت کریگا۔

جنگ اخبار کے مطابق ’’شراکا‘‘ کے ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈان فیفرمان نے بتایا کہ اس ہفتے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے کئی ممالک کے کئی انٹی لیکچولز اسرائیل میں جمع ہورہے ہیں جو کہ ریجنل اور انٹرنیشنل برداشت کی کانفرنس میں حصہ لینگے۔ کانفرنس میں دیگر موضوع بھی زیربحث آئینگے۔

شرکا ایک ریجن وائڈ منصوبہ ہے جو جنوبی ایشیا،عرب ممالک اور اسرئیل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ شرکا کی شاخیں عرب، خلیج ممالک، اسرائیل، مراکش، امریکا اور پاکستان میں موجود ہیں۔

پاکستانی وفد میں مذہبی رہنماؤں، سوشل لیڈرز، فیشن اور صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد شہریوں کو مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ خود اسرائیل جاکر نئے مواقع تلاش کریں۔

وفد میں رحمان بونیری، مدثرشاہ، مہر حسین، دانش امیر، سنگین خان یوسفزئی، عبدالکریم (آزا) سمیجو، محسن سید اور فضہ شکیل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلی مرتبہ بھی ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان میں مقیم شہری اور امریکا میں مقیم پاکستانی کےشامل تھے، وفد نے بہت موثر اندازمیں اسرائیل کو مسلمانوں اور بالخصوص پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US