آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا،خواجہ آصف

image

آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگا،خواجہ آصف نےخوشخبری سنادی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے سمیت عوام کوریلیف دیں گے،اس بجٹ میں عوام کو سکھ کا سانس ملے گا۔

دوست ملکوں کی بھی مدد کی امید ہے،حالات کوبہترکرنےکی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں تمام لوگ مسافر ہیں،پی ٹی آئی کا کوئی کارکن پرویز الہٰی کیلئے باہر نہیں نکلا،ہم نے حالات قابو میں کرنے کی پوری کوشش کی،کوشش کے باوجود حالات قابو میں نہیں آرہے۔

اتحادیوں کی مشاورت سے حکومت میں رہنے کا فیصلہ کیا،آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کی ہیں،ملک میں منافع خوری عروج پر پہنچی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ اتنے غیر یقینی صورتحال میں نوازشریف کو نہیں بلا سکتے،نوازشریف کے آنے سے حالات میں بہتری آئے گی،نوازشریف کے آنے سے سیاست پر گہرا اثر پڑے گا،ہم سنجیدہ فیصلے کریں گےغیر سنجیدہ نہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US