پاکستان کیخلاف گھنائونا سوشل میڈیا پراپیگنڈہ بے نقاب

image

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کیخلاف ایک اور گھنائونا پراپیگنڈہ بے نقاب ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک قبرپر لوہے کا دروازہ لگا کراسے تالہ لگانے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ قبرپاکستان کی ہے۔تصویر پوسٹ کرنے والے صارف کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ قبر ایک لڑکی کی ہےاور اس کے سرپرستوں نے نعش کو بے حرمتی سے محفوظ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے۔معاملے کو لیکر پاکستان کیخلاف کھل کر پراپیگنڈہ کیا گیا۔

سوشل میڈیا پرپاکستان کیخلاف پھیلائے جانے والے زہریلے پراپیگنڈہ کا پول اب  کھل گیا ہے ۔ حقیقت میں یہ قبر بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں موجود ہے ، جسے پاکستان کے شہر حیدر آباد سے منسوب کرکے کھل کر پراپیگنڈہ کیا گیا۔

In case you are still confused regarding this picture 👇, this grave picture is from Occupied Hyderabad, India 🇮🇳

Retweet to spread awareness regarding baseless propaganda by ANI aka godi media. pic.twitter.com/oWuwMQQzeb

— ENTEI (@ZEUS_PSF) April 30, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US