حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے فائنل راؤنڈ کا وقت تبدیل

image

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے منگل کو ہونے والے فائنل راؤنڈ کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔  

سوموار کی رات کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے باہمی رضامندی کے بعد مذاکرات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات منگل کی صبح 11 بجے کے بجائے اب رات 9 بجے ہوں گے۔

خیال رہے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات چیئرمین سینیٹ کی سہولت کاری میں ہورہے ہیں۔

مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں اور 26 اپریل کو ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں جانب سے پیش رفت کا کہا گیا تھا۔

فریقین نے کہا تھا کہ مذاکرات کا فائنل راؤنڈ منگل کو ہوگا۔

صادق سنجرانی  کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کے مصروفیات کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں ایک دن انتخابات پر اتفاق ہوچکا ہے: فواد چوہدریدوسری جانب نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کے حوالے سے فریقین میں اتفاق ہوچکا ہے۔ ۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق اس وقت صرف انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔

70’ فیصد مذاکرات تو پہلے ہی کامیاب ہو چکے ہیں، ہم بجٹ سے پہلے اور وہ بجٹ کے بعد الیکشن چاہتے ہیں۔‘

ان کے مطابق الیکشن کی تاریخ کا معاملہ اہمیت کا حامل ہے۔

 فواد چودھری نے مزید کہا کہ صوبوں کے انتخابات کو آگے کرنے کے لیے ترمیم کی ضرورت ہو گی۔

’ہم سپریم کورٹ کی تجاویز پر ان کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں، اب حکومت کی طرف سے فیصلہ ہونا ہے، خواجہ آصف، احسن اقبال مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔‘

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US