جنگ زدہ سوڈان سے ایک ہزار پاکستانیوں کا انخلا مکمل: وزارت خارجہ

image

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان سے ایک ہزار پاکستانیوں کا انخلا کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔

منگل کو وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ خرطوم میں پاکستانی سفیر، سعودی عرب اور چین کے تعاون سے آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔

بیان کے مطابق ’اس کے ساتھ ہی سوڈان سے ہمارا انخلا  کا آپریشن مکمل ہو گیا ہے تاہم اب بھی کچھ لوگ جدہ میں موجود ہیں جن کی واپسی کا عمل جاری ہے۔‘

ریاض میں موجود غیر ملکی سفیروں نے سوڈان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے آسٹریلیا، ہندوستان، امریکہ، سربیا، پولینڈ اور جرمنی سمیت 80 ممالک کے چار ہزار 879 افراد کو خرطوم سے نکالنے کے لیے اپنی کوششوں کا دائرہ وسیع کر دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US