شمالی وزیرستان: فائرنگ کے تبادلے میں چھ فوجی جان سے گئے، تین عسکریت پسند ہلاک

image

پاکستان کے ضلع شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے چھ اہلکار جان سے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعرات کو جارہ کردہ بیان کے مطابق ’دہشتگردوں اور فوج کے درمیان ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دردونی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فوجی اہلکاروں کے مؤثر جواب کے تنیجے میں تین دہشتگرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔‘

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ’شدید فائرنگ کے تبادلے میں چھ پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔‘

فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی اہلکاروں کی شناخت حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان کے نام سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں چھ جوانوں کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج اور قوم مل کر دہشتگردی کا قلع قمع کرنے لے لیے پُرعزم ہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US