خانہ کعبہ کے اندر نماز کیسے پڑھی جاتی ہے؟ خوش قسمت ملازمین، جنہیں اللہ نے اپنے گھر نماز پڑھائی، ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہے، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کے اندر کی ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی توجہ خوب حاصل کر لی ہے، جس میں نہ صرف کچھ ایسا دکھائی دیا جو کہ حیران کن تھا، بلکہ سب کی دلچسپی کا باعث بھی بن رہا تھا۔

دراصل خانہ کعبہ کے اندر مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے ایک دورہ کرایا گیا تھا، جہاں مختلف خوش قسمت افراد کو جانے کا موقع ملا۔

دراصل یہ مناظر اُس وقت کے ہیں، جب خانہ کعبہ کے اندر ملازمین اور انتظامیہ کی جانب سے دیکھ بھال کے لیے داخل ہوئے تھے، جہاں انہیں یہ موقع بھی مل ہی گیا کہ وہ نماز پڑھ سکیں۔

لیکن دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ جس طرح خانہ کعبہ کے باہر دنیا بھر میں مسلمان خانہ کعبہ کی سمت میں نماز ادا کرتے ہیں، اندر کی طرف وہ نماز کچھ یوں پڑھ رہے تھے کہ دیوار کی جانب منہ تھا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے حد پسند تو کیا جا ہی رہا ہے، ساتھ ہی ویڈیو میں موجود منظر کو دیکھ کر صارفین بھی جذباتی ہو رہے ہیں۔ کیونکہ انتظامیہ کے اہلکار نے خانہ کعبہ کے اندر موجود ستون کو جب صاف کرنا شروع کیا تو اُس منظر کو دیکھ کر اس شخص کو بھی خوش قسمت قرار دیا جا رہا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US