توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب طلبی خلاف قانون قرار

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی کو خلاف قانون قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے توشہ خانہ نیب تحقیقات کے کیس میں طلبی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیب نوٹسز کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ نیب کے کال اپ نوٹسز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ 17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹسز قانون کے مطابق نہیں ہیں، نیب پر قانون کے مطابق نئے نوٹس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوراہلیہ بشری ٰبی بی نے نیب طلبی کے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US