جنات کی وجہ سے اسلام قبول کر لیا۔۔ اسلام سے نفرت کرنے والی 21 سالہ لڑکی نے کی زبان سے اللہ کیسے نکلا؟ ویڈیو وائرل

image

اکثر زندگی میں کچھ ایسا ضرور ہو جاتا ہے، جو کہ اُس انسان کی زندگی ہی بدل دیتا ہے، کچھ ایسا جو کہ اس کی زندگی کی نئی شروعات کا باعث بنتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی دوشیزہ کی کہانی نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جو کہ ایک ایسے مذہب کی ماننے والی تھی جس میں خدا کا تصورہی نہ تھا، بلکہ سائنس کو پوجا جاتا ہے۔

اس دوشیزہ کی عمر14 سال تھی، جب پہلی اسے کچھ ایسا ہوا جو کہ شاید اس زندگی میں آنے والی تبدیلی کے لیے اسے تیار کر رہا تھا، مسلمان ہونے سے پہلے اس لڑکی کا رہن سہن اور انداز کچھ یوں تھا کہ دوستوں کے ہمراہ پارٹیز کرنا، رات رات بھر باہر رہنا اور مختلف طرح سے وقت بتانا پسند تھا۔

ایک ایسا ہی لمحہ اس وقت پیش آیا جب 14 سال کی عمر میں لڑکی اپنے بھائی اور اس کے دوست کے ہمراہ ایک ایڈونچر کو چل دی، جس میں ایک کمرے میں موم بتی کے سامنے دوست جنات کی حاضری کرتا تھا، لڑکی بھی موقع پر موجود تھی، لیکن دوست نے اصرار کیا کہ مذکورہ لڑکی کی موجودگی جنات کو ناگوار گزر رہی ہے، جبکہ اس سے پہلے خود لڑکی کو بھی کچھ ایسا محسوس ہوا جیسے کہ اس کی روح کو کسی نے چھوا ہو۔

تاہم دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ اُس لمحے کے بعد کچھ دنوں تک تو کچھ ایسا محسوس نہ ہوا جو کہ اسے مختلف محسوس کرائے، مگر جب وہ ملیشیاء میں ایک نئے گھر میں آ گئی تو اسے عجیب و غریب اور غیر معمولی چزیں ہوتی محسوس ہوئیں۔

21 سال کی عمر میں جب وہ ملیشیاء کے اپنے گھر میں دوستوں کے ہمراہ باربی کیو پارٹی کر رہی تھی تو اسی دوران اس کے پالتو کتے نے کچھ ایسا دیکھا کہ بھوکنا شروع ہو گیا۔ دوشیزہ بتاتی ہے کہ جب میں کتے کے پاس گئی تو وہاں میری ایک سہیلی خوف و دہشت میں کھڑی تھی، اس نے بتایا کہ اچانک کھڑی چونکہ کھڑکیاں دروازے جتنی تھیں اور وہ پہیے والی کھڑکیاں تھی تو کچھ ایسے بند ہوئی کہ زور دار آواز ہوئی، حالانکہ ہوا سے وہ بند ہو ہی نہیں سکتی تھیں۔

اس واقعے نے اسے کچھ حد تک متاثر تو کیا مگر پھر اگنور کر دیا، اور پھر وہ دن آ ہی گیا جب لڑکی کے منہ سے اللہ، اللہ کا نام نکل گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ مزکورہ دوشیزہ کو ایک دن گھر آنے میں کافی دیر ہو گئی تھی، تقریبا 11 یا 12 بجے۔ ایسے میں جب وہ اپنے گھر پہنچ کر سونے کے لیے تیار ہوئی، تو گارڈن کی لائٹ کھلی ہوئی تھی، اسے بند کر کے آئی اور اپنے کمرے میں پہنچی، تو اچانک کمرے کے دروازے پر سے ایسی آواز آئی گویا کسی نے دھکا دینے کی کوشش کی ہو یا پھر ہاتھ سے دروازے پر مکا مارا ہو۔

اس کے بعد وہ لڑکی فورا بستر پر گئی اور اتری نہیں، اس کے منہ سے انجانے میں، بے خیالی میں صرف ایک ہی لفظ آ رہا تھا اللہ، اللہ۔ بہر حال صبح جب لڑکی کی آنکھ کھلی تو اس نے اس صورتحال کی طرف ضرور سوچا کہ کیا واقعی اللہ مجھے مسلمان بنانا چاہتا ہے؟

اس حوالے سے دوشیزہ نے باقاعدہ اللہ سے دعا بھی کی کہ یا اللہ اگر واقعی تو مجھے مسلمان دیکھنا چاہتا ہے، تو مجھے ہدایت دے، دراصل دوشیزہ جس مذہب کی پیروکاری کر رہی تھی، اس سے اسے آج تک کوئی غلط ثابت نہیں کر سکا تھا۔

تاہم اسلام کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد دوشیزہ نے اپنے آپ کو کچھ یوں بدلا کہ نے حجاب رہنے والی اس لڑکی نے حجاب کرنا شروع کیا اور ہر بُرے کام کو بھی حرام سمجھنے لگ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US