13 سال کی عمر میں شادی ہوئی اور پھر ماں بن گئی۔۔ مردوں کی طرح دکھنے والی خاتون، مرد بن کر ہی مزدوری کی، دیکھیے

image

اکثر لوگوں کی زندگی میں وہ آسانیاں اور وہ سہولتیں موجود نہیں ہوتی ہیں جو کہ بہت سے لوگوں کو میسر آتی ہیں۔ ایسے لوگ ہر مشکل میں بھی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس کے بعد انہیں اس کا پھل بھی مل ہی جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی نیتو سرکار کا تعلق ایسے خاندان سے ہے، جہاں لڑکیوں کی کم عمر میں ہی شادی کرا دی جاتی ہے۔ جہاں خواتین اور لڑکیوں پر کافی حد تک پابندیاں بھی عائد ہیں اور انہیں اُس طرح آزادی بھی میسر نہیں۔

لیکن اس سب میں نیتو نے وہ کر دکھایا جو شاید کسی نے نہیں کیا تھا، 13 سال کی عمر میں جب نیتو کی شادی 43 سالہ شخص سے کر دی گئی تھی، نیتو اس حد تک خوف کا شکارتھی کہ شادی کے 2 دن بعد ہی وہ گھر سے بھاگ کر واپس آ گئیں، لیکن مصیبت اس حد تک تھی کہ گھر والوں نے دوبارہ کسی اور شخص سے نیتو کا بیاہ کر دیا۔

نیتو کا چہرا اور جسمانی طور پر بھی وہ ایک مرد ہی کی طرح دکھائی دیتی ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ نیتو کو پہلوانی اور ریلسنگ کا بے حد شوق ہے۔

خواب تو ریسلنگ کرنے کا تھا مگر گھر والوں نے دوبارہ شادی کرا دی، جس کے بعد 14 سال کی عرم میں ہی وہ 2 جڑواں بچوں کی ماں بھی بن گئی۔

محض 14 سال کی عمر میں ماں بننا آسان نہ تھا مگر مصیبت ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کیونکہ اس کے ساتھ ہی نیتو کے شوہر بھی بے روزگار تھے، تو گھر چلانے کی ذمہ داری بھی نیتو نے خود ہی سنبھال لی۔

گھر چلانے کی خاطر نیتو نے مزدور کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا، اب اسکی زندگی سمنٹ، بجری اور مٹی میں گزر رہی تھی، ظاہر ہے، جب بھاری بھرکم سامان اٹھایا جائے تو کسی بھی انسان کا جسم سخت اور مضبوط ہو جاتا ہے، اب چاہے پھر صنف نازک ہی کیوں نہ ہو۔

وہ بھی نازک سے مضبوط بن جاتی ہے، ایسا یہ کچھ نیتو کے ساتھ ہوا، لیکن نیتو کے کیس میں نیتو پہلے سے ہی مردانہ لگتی تھیں، اور اوپر سے ریسلنگ کا شوق۔

اب چونکہ وہ اس حد تک کامیاب ہو گئی تھیں کہ اپنے بچوں کو سنبھال سکیں، تو اب انہوں نے باقاعدہ طور پر اکھاڑہ جوائن کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن اکھاڑے والوں بھی نیتو کا داخلہ بند کر دیا، پڑوسیوں نے بھی باتیں بنانا شروع کر دیں۔

لیکن نیتو نے لوگوں کی باتیں سننے کے بجائے اپنے خواب کو پورا کرنے پر توجہ دی، اور دیکھتے ہی دیکھتے آج نیتو عالمی طور بہترین خاتون ریسلر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US