کالا چشمہ لگائے دلہن بھی چیخ اٹھی۔۔ اچانک اسٹیج پر آگ لگی تو دلہن نے کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

image

شادی کی تقریب دلہا اور دلہن کے لیے سب سے اہم دن ہوتا ہے، اس دن کو خاص کچھ اس طرح بنایا جاتا ہے کہ ہر طرح سے دلہا اور دلہن کو ہی اہمیت دی جاتی ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ کیسے یہ دن خراب ہو گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج ہر بیٹھی دلہن اچانک ڈر گئی کیونکہ دلہن کے رشتہ دار چیخنے چلانے لگے، ایسا اس لیے کیا کیونکہ اسٹیج پر آگ لگنے والی تھی۔

عروسی لباس زیب تن کیے دلہن اپنے تمام ارمان اس دن پورا کرنے چاہتی تھی، اس کے لیے اس نے باقاعدہ تیاریاں بھی کی تھیں، جس کا اندازہ دلہن کے کالے چشمے سے لگایا جا سکتا ہے۔

بہرحال یہ خاص دن اس وقت خراب ہوتا دکھائی دیا جب اسٹیج کے عقب میں خوبصورتی کے لیے لگائے گئے پھولوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

اگرچہ آگ کی نوعیت ہلکی تھی تاہم پلاسٹک کے پھولوں میں یہ آگ کب بڑے درجے کی آگ بن جائے، کچھ نہیں کہا جا سکتا تھا۔

یہی وجہ تھی کہ دلہن کے رشتے داروں نے سب سے پہلے اس آگ کو بجھانے کی کوشش کی، تاہم بجھانے کے چکر میں نوجوان اسٹیج سے نیچے ہی گر پڑا۔

لیکن جب دلہن نے آگ دیکھی تو اس کی بھی سیٹی گم ہو گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US