بلوچستان میں انتہائی اہم مطلوب دہشتگرد سرغنہ محمدآساعرف مُلّاابراہیم ہلاک

image

بلوچستان میں انتہائی اہم مطلوب دہشتگرد سرغنہ محمدآساعرف مُلّاابراہیم ہلاک ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق ہلاکت لُوٹی ہوئی رقم کی لالچ میں دہشتگرد گروپوں میں تصادم کےنتیجےمیں ہوئی، بھتےاورتاوان کی رقم کے تنازع پربلوچ لبریشن فرنٹ کے2گروپوں میں فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔

ہلاک دہشتگرد آسا کے سر کی قیمت40 لاکھ روپےمقرر تھی،ہلاک دہشتگرد محمد آسا 2010 میں بلوچ لبریشن فرنٹ میں شامل ہوا،ہلاک دہشتگردخاران اورشورمیں بطوربی ایل ایف سرغنہ دہشتگردکارروائیوں میں شامل رہا۔

محمدآسا بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پرکام کرنےوالےمزدوروں کوقتل کرنے میں ملوث تھا۔ہلاک دہشتگردمحمدآساایرانی کنٹینرپرحملہ اوردہشتگردی کی لاتعدادوارداتوں میں بھی ملوث رہا ۔

ہلاک دہشتگرد محمد آسا آئی ای ڈی بنانے کا بھی ماہر تھا،ہلاک دہشتگرد کیخلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5 سے زائد مقدمات درج تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US