سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی پرانی تصویر کے بارے میں بتائیں گے۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ایک ایسی تصویر کافی وائرل ہے، جس میں ان کے ساتھ ایک دوشیزہ موجود ہے۔
پرانی تصویر کو دیکھ کر ویسے تو بہت سے لوگ اندازہ ہی لگا رہے ہیں کہ خان صاحب کے ساتھ یہ دوشیزہ کون ہے، کیونکہ اب یہ دوشیزہ کافی بدل چکی ہے۔
کیا آپ اس تصویر میں موجود دوشیزہ کو پہچان سکے ہیں؟ چلیں اتنا تو بتا ہی دیتے ہیں کہ یہ دوشیزہ مشہور اداکارہ بھی رہ چکی ہیں اور آج کل ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا رہی ہیں۔
اس تصویر میں موجود سفید دوپٹہ اوڑھے دوشیزہ مشہور اداکارہ مشی خان ہیں، جو جوانی کے دور سے لے کر اب تک عمران خان کی مداح ہیں۔
جو آج بھی جلسے جلوسوں میں عمران خان کے کارکنان کے درمیان پائی جاتی ہیں، جبکہ ان کی کچھ ایسی ویڈیوز بھی کافی دلچسپی کا باعث بنیں، جس میں خان صاحب کی ریلی میں موبائل ہاتھ میں تھامے عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتی دکھائی دیں۔