سینیئر پاکستانی اداکار شبیر رانا انتقال کرگئے

image

پاکستان کے سینیئر ٹی وی اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ 

سینیئر اداکار کے انتقال کی خبر انکے بیٹے ازلان شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد شبیر رانا آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے اپنے مرحوم والد کیلئے فاتحہ کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے گھر والوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ازلان شاہ نے مزید بتایا کہ انکے والد کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اداکار شبیر رانا بیماری کے باعث گزشتہ کئی روز سے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں زیرِ علاج تھے۔ شبیر رانا کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال لایا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US