وزنی اہلیہ بے چارے شوہر پر گر پڑی۔۔ اولاد کی تکلیف کی وجہ سے بے چارے والدین کی موت کیسے ہو گئی؟

image

اکثر کچھ ایسی خبریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو جاتی ہیں، جو کہ حیران کن تو ہوتی ہی ہیں، ساتھ ہی دلچسپ بھی ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے بزرگ جوڑے کی خبر نے سب کو حیران اور افسردہ کر دیا ہے، جس میں خاتون کے وزن کی وجہ سے شوہر کا انتقال ہو گیا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے، جس میں خاتون کا شوہر اچانک انتقال کر گیا، مگر وجہ بھی حیران کن ہی تھی۔

ہوا کچھ یوں کہ 68 سالہ منجولا اور نٹورلال نیند میں تھے کہ اچانک ان کی بہو نشا نیچے آئی اور ادویات ڈھونڈنے لگی، دراصل منجولا کے بیٹے کو سانس کی بیماری ہے، جس کے باعث وہ شدید مشکل میں تھا۔

بیٹے کو پریشان دیکھ کر ماں باپ بھی فورا اوپر منزل کی جانب بھاگے، لیکن اچانک 128 کلو وزنی منجولا کا پیر سلپ ہوا اور وہ سیڑھیوں سے نیچے گری، چونکہ منجولا کے پیچھے ہی ان کے شوہر نٹورلال آ رہے تھے تو منجولا انہی کے اوپر گر پڑی۔

وزن زیادہ ہونے کے باعث منجولا کے شوہر تو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تاہم ان کی اہلیہ منجولا بھی جانبر نہ ہو سکیں اور انتقال کر گئیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں میاں بیوی سیربیرل ہیمرج کے باعث انتقال کر گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US