ملک کے کن شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی؟ جانئے

image

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترمیدانی علا قوں میں موسم خشک رہے گا، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کالام،سیدوشریف اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان،مانسہرہ،کوہستان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بتایا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US