نان کی دکان کھول لی ۔۔ شیخ رشید نے کس مُلک میں تندور لگالیا؟ تصویر وائرل

image

شیخ رشید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بشکیک کرغستان میں نانبائی کی دکان پر موجود ہیں. عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اس وقت پاکستانی سیاست کے منظر سے بالکل غائب ہیں، نہ وہ کوئی بیان دے رہے ہیں اور نہ کسی قسم کی کوئی پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اچانک ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر لوگوں نے مزاحیہ تبصرے کرنے شروع کردیے۔

کسی نے کہا شیخ رشید نے کرغستان میں نان کی دکان کھول لی، تو کسی نے کہا زندگی اصل میں انجوائے ایسے کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US