نماز کے لیے بھی سہارے کی ضرورت پڑ گئی ۔۔ ڈاکٹر ذاکر نیک کو سہارا دے کر جانماز پر بٹھانے کی ویڈیو، نمازی بھی جذباتی ہوگئے

image

ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک معروف اسکالر اور مبلغ جن کو دنیا بھر کے لوگ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چاہے ہندو ہوں یا مسلمان سب ہی ان کو سنتے ہیں اور شریعت کے مطابق اپنے جوابات حاصل کرتے ہیں۔ آج تک ڈاکٹر ذاکر نائیک کو کبھی کسی کے سہارے کی مدد سے چلتے پھرتے نہیں دیکھا لیکن وقت اور عمر کا تقاضہ ہے کہ اب یہ اپنے بُڑھاپے کی جانب گامزن ہیں۔ اب ان کو چلنے پھرنے اور یہاں تک کہ نماز کے لیے جانماز پر بیٹھنے کے لیے بھی لوگوں کے سہارے کی ضرورت پڑتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کی حالیہ ویڈیو کو لوگ دیکھ کر افسوس بھی کر رہے ہیں اور اللہ سے ان کی اچھی صحت کے لیے دعاگو بھی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ ڈاکٹر ذاکر کو پکڑ کر مسجد کے ہال کے اندر لے کر گئے اور پھر ان کو نماز کی پہلی صف میں بٹھانے میں مدد کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کو بوڑھا ہوتا دیکھ کر رو بھی رہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کس طرح انہوں نے بیانات سے لوگوں کی زندگیاں بدلیں اور انہیں اللہ کے پیغام سے آگاہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US