پی ٹی آئی سے پہلے اتنی بڑی کوئی جماعت نہیں آئی، فواد چوہدری

image

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ ہوا تو ایف آر درج کرنے کی کوشش کی گئی مگر حملے کی ایف آر درج نہیں ہوئی۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانونی راستہ اختیار کرنے کا کہا جا رہا ہے تو یہ مثبت بات ہے ۔

عمران خان پر حملےکی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئں، ہم تو کہہ رہے ہیں قانونی کارروائی ضرور ہونی چاہیے ، حملے کا معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ،قانونی کارروائی کہیں سے بھی شروع کی جاسکتی ہے ۔

الیکشن کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا ہے ، عمران خان پر 150کیسز کئے گئے ہیں ، ہمارے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے ،اگر جوڈیشری ہماری سہولت کاری کر رہی ہوتی تو ہمارے ساتھ یہ سب نہ ہوتا۔

اگر آئین و قانون ختم ہو جاتا ہے تو سڑکوں کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،پی ٹی آئی سے پہلے اتنی بڑی کوئی جماعت نہیں آئی ، یہ پرامن تحریک عمران خان کی وجہ سے چل رہی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب بارے کوئی فیصلہ ہوایا نہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ایسی تحریک چلے گی جس کا کوئی لیڈر نہیں ہوگا ،اگر الیکشن ہو جائیں گے تو کمپین ہو گی ، نہیں تو انقلابی تحریک ہو گی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US