خیبرپختونخوا کے دو بڑے ہسپتال معاشی بحران کا شکار

image

پشاور (وقاص بنیری): فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث خیبرپختونخوا کا سب سے بڑااسپتال لیڈی ریڈنگ (ایل آر ایچ) اور خیبر ٹیچنگ اسپتال (کے ٹی ایچ) معاشی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں، فنڈز کی کمی کے باعث انتظامیہ کے علاوہ مریض بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

معاشی مشکلات کی وجہ سے عنقریب پشاور کے دو بڑے تدریسی اسپتالوں میں تنخواہوں کی ادائیگی اور مریضوں کوادویات کی فراہمی ناممکن ہو جائے گی۔

لیڈی ریڈنگ ریڈنگ اسپتال ترجمان کے مطابق ترقیاتی اور ایمرجنسی سمیت دیگر اخراجات کی مد میں حکومت 5 ارب روپے واجب الادا ہیں، فنڈز نہیں ملے تو ایمر جنسی کے علاوہ مریضوں کے آپریشن بھی بند کرنے پڑ سکتے ہیں، ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل کی تنخواہیں ایمرجنسی فنڈ سے ادا کی گئیں ہیں، حکومت کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق خطوط بھی ارسال کیے ہیں لیکن فنڈز کی فراہمی ابھی تک ممکن نہ ہوئی۔

معاشی بحران کے اثرات ابھی سے ہی مریضوں پر پڑنا شروع ہو گئے ہیں، لیڈنگ ریڈنگ اسپتال آئے مریضوں کے تیماردار و ں کے مطابق آسانی سے ملنے والی ادویات کی فراہمی میں اب مشکلات درپیش ہیں، اسپتال میں لکھی گئی ادویات میں سے زیادہ تر بازار سے خریدنے پڑ رہے ہیں۔

پشاور کے دوسرے بڑے تدریسی اسپتال خیبر ٹیچنگ کے بھی دو ارب روپے حکومت نے ادا کرنے ہیں، ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال (کے ٹی ایچ) سجاد خان کے مطابق ترقیاتی فنڈز پہلے ہی ختم ہو چکے ہیں، 2 ارب کےبقایہ جات اگر بروقت نہیں ملے تو اسکا سارا بوجھ مریضوں پر پڑے گا، حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کی صورت میں مریضوں کے بڑے آپریشنز اور دیگر خدمات کو روکنے پر غور کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US