حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ممکنہ طور پر انتخابات سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ تیارکر لیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اور پنشن میں 30فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

مزدوروں کی کم از کم اجرت 40ہزارماہانہ کی جائے گی، جون کے دوسرے ہفتے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے منصوبہ بنا لیا ہے، وزیراعظم اور اتحادیوں کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے،اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US