مجھے کل پتا چلا کہ 40 لوگوں کی جان گئی ہے۔۔ گرفتاری کے بعد عمران خان کے ساتھ کیا کچھ ہوا؟ رہائی کے بعد پہلی ویڈیو وائرل

image

“مجھے پتا ہی نہیں تا کہ اس سارے معاملے میں 40 افراد جان سے چلے گئے ہیں یہ مجھے کل معلوم ہوا۔ مجھے اغوا کیا گیا تھا کیونکہ عدالت سے مجھے گرفتار کیا اور وارنٹ بعد میں دکھائے گئے یہ تو جنگل کا قانون ہے“

یہ کہنا ہے عمران خان کا جنھیں چند دن پہلے القادر کیس میں عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا البتہ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا۔ آج سابق وزہر اعظم کی عدالت سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ویڈیو دیکھیں۔

اس دوران میڈیا چینلز نے نمائندوں اور صحافیوں نے عمران خان سے کئی سوالات کیے جن میں سے بیشتر کے جواب انھوں نے نہیں دیے البتہ یہ واضح کیا کہ عدالت کی اجازت کے باوجود ان کی بات اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے نہیں ہوسکی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US