اکثر ایسی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں جو کہ سب کو خوف اور دہشت میں مبتلا کر دیتی ہیں، کچھ تو بالکل بھی سمجھ ہی نہیں آتی ہیں کہ یہ واقعی سچ ہے یا محض افسانہ۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے اُس وقت سب کی توجہ خوب سمیٹ لی جب ایک عجیب و غریب قسم کی مبینہ مخلوق کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ بنا لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بنا ہاتھوں میں والی ایک مبینہ مخلوق کو دیکھا جا سکتا ہے جس نے سیاہ رنگ کا برقع نما کچھ اوڑھ رکھا ہے۔
اکثر سوشل میڈیا پر ایسی مبینہ ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں تو ان کی حقیقت یا وضاحت بھی سامنے آ ہی جاتی ہیں، تاہم اس ویڈیو کے حوالے سے اب تک کوئی وضاحت آئی نہیں ہے۔
اگرچہ اوپر سے ٹرائی اینگل نما یہ عجیب و غریب چیز صارفین کو خوف میں مبتلا کر رہی تھی تاہم یہ بات بھی توجہ طلب ہے، کہ عین ممکن ہے کسی شہری کی جانب سے یہ ویڈیو شرارت کے طور پر بنائی گئی ہو۔
سر پر کچھ رکھ کر اوپر سے برقع نما کوئی کپڑا اوڑھ لیا ہو اور پھر اندھیرے میں تو ویسے ہی کچھ معلوم ہی نہیں ہوتا۔ تاہم اس ویڈیو کو دیکھ کر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
لیکن ویڈیو میں موجود اس مبینہ مخلوق کے آگے لگی گھڑی عموما مساجد میں لگائی جاتی ہیں، جہاں فجر سے لے کر عشاء، جمعے کی نماز کا اوقات موجود ہوتے ہیں، یہ منظر بھی مسجد کے اندر کا معلوم ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اگرچہ یہ ویڈیو سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے، مگر یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ کیا واقعی یہ کوئی جن تھا جو کہ اللہ کی عبادت کر رہا تھا یا نہیں؟