کراچی میں جہاں ٹریفک پولیس شہریوں کو قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہی ہے وہیں شہری اس بات پر بضد ہیں کہ ہم کیوں مانیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا، جس میں اپنایا تاریخ کا منفرد حادثہ پیش آیا ہے۔
اکثر جب کبھی حادثات ہوتے ہیں تو گاڑیوں کو نقصانات ہوتے ہیں مگر یہاں پبلک پراپرٹی کو ہی ایک دیوہیکل ٹرک نے نقصان پہنچا دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ بجری کا دیوہیکل ٹرک کراچی کی شاہراہ سے گزر رہا تھا لیکن اس ٹرک کا ڈرائیور شاید اپنے خیالات میں گم ہوگا، تب ہی اسے وہ سب کچھ دکھائی ہی نہیں دے رہا ہوگا جو حقیقی منظر تھا۔
بجری کا ٹرک جیسے ہی پیڈیسٹرئین برج کے نیچے سے گزرا تو ایک زور دار آواز بھی آئی اور خود ٹرک بھی ہل کر رہ گیا اور اوپر کی جانب اٹھ گیا۔
لوگ چیخ رہے تھے، گاڑیوں کی آوازیں آ رہی تھیں اور ڈرائیور کو معلوم ہی نہیں چل رہا تھا کہ ہوا کیا ہے؟
دراصل بجری کے اس دیوہیکل ٹرک کا پچھلا حصہ جہاں پر بجری آری ہے جو کہ اوپر کی جانب اٹھ بھی سکتا ہے وہ اوپر ہی کی جانب اٹھا ہوا تھا ممکنہ طور پر بجری اور ریت کا یہ ٹرک ریت خالی کر کے ہی آ رہا ہوگا، لیکن ٹرک کے پچھلے حصے کو نیچے کرنا بھول گیا۔
اب ظاہر ہے پل سے اتنی اونچائی پر تو نہیں ہوتے کہ اس کے نیچے سے جتنا مرضی اونچی چیز کے جاؤ، پھر کیا تھا حادثہ ہو گیا، پل کو کچھ حد تک نقصان پہنچا، جبکہ ٹرک کے بھی پچھلے بمپر کو نقصان پہنچا۔