سوشل میڈیا پر اکثر کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر سب کو حیران کر دیتی ہیں جس میں کچھ ایسا ہوتا ہے جو کہ عام طور پر انسان سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے صارفین کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا ہے جس میں ایک مکینک کی دکان کا منظر دکھائی دے رہا ہے، اب ظاہر ہے یہ کوئی ہائی وے کا منظر معلوم ہو رہا ہے جہاں کافی سارے ٹرک ا کر کھڑے ہیں۔
منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص چارپائی پر چادر اوڑھے سو رہا ہے جبکہ آس پاس کوئی دوسری شخص موجود نہیں ہے۔
جب ہی اچانک ایک چیتا دو ٹرکوں کے بیچ سے داخل ہوتا ہے، جو کہ انتہائی شاطر انداز مین آگے کی جانب بڑھ رہا ہوتا ہے۔
ویسے تو اس چیتے کو بھی اس بات کا علم نہ تھا کہ یہاں کوئی انسان بھی موجود ہے، کیونکہ اس وقت وہاں کوئی نظر نہیں آ رہا تھا۔
یہی وجہ تھی کہ چیتا بھی پہلے تو چیزوں کو سونگنے لگا اور جس طرح ایک انسان نیند کے دوران ہی کروٹ بدلتا ہے بالکل اسی طرح چارپائی تو نیند پوری کرتے شخص نے بھی کروٹ لی، جس کی آواز سن کر چیتے کو خطرہ محسوس ہوا اور فورا بھاگ گیا۔
جیسے چیتا بھاگا تو مکینک کی چیزیں بھی گریں، جس کی وجہ سے شخص بھی چوکنا ہو گیا اسے کچھ دکھائی تو نہ دیا مگر نیند سے بیدار ضرور ہو گیا، اس کا گمان یہی تھا کہ یہ شاید کوئی چور ہے جو چوری کرنے آیا ہے۔
مگر کیا معلوم تھا کہ کچھ ہی لمحات میں اگر چیتا اسے دیکھ لیتا تو اس وقت وہ زندہ نہ ہوتا۔