محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف صوبوں میں تیز بارش کی پیش گوئی کر دی۔
اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سندھ کے بالائی علاقوں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
طوفان، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ واضح رہے اس وقت سندھ کے علاقوں میں شدید گرمی کی لہر ہے جس میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کل نواب شاہ میں 44 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔