اللہ نے عبادت ہر حال میں کرنے کا حکم دیا ہے صرف بیمار ہو یا مسافر ان کو چھوٹ دی گئی ہے۔ لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کی عبادت کا انداز ہر کسی کا دل جیت لیتا ہے۔ انسان اللہ سے دعا مانگتا ہے، زبان سے کہہ کر گڑ گڑا کر مانگتا ہے لیکن جو شخص نہ بول سکتا ہے اور نہ سن سکتا ہے وہ کیسے کسی سے کچھ مانگ سکتا ہے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں معذور مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگ رہا ہے اس کی دعا مانگنے کے انداز نے لوگوں کو آبدیدہ کردیا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:
اشاروں میں اللہ سے دعا مانگتے ہوئے یہ شخص نہ جانے کیا مانگ رہا ہے لیکن یہ دیکھ کر ان تمام لوگوں کو حیرانی ہو رہی ہے اور شاید افسوس بھی جو کسی عُذر کے بغیر عبادت نہیں کرتے، اللہ کو یاد نہیں کرتے۔