پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں

image

زندگی موت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے لیکن اپنا جب کوئی اس دنیا سے جاتا ہے تو انسان کی زندگی کا سکون برباد ہو جاتا ہے، اسے کچھ سمجھ نہیں آتا کہ اب کہاں جاؤں۔

اور پھر اگر آپ کی والدہ آپ کو ہمیشہ ہمیشہ چھوڑ کر چلی جائے تو انسان بکھر جاتا ہے، اسے معلوم ہوتا ہے کہ اب اس دنیا میں ایسا کوئی نہیں جس کی گود میں سر رکھ کر وہ جنت کی ہوا کو محسوس کر سکے۔

بالکل ایسا ہی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان نڈا ڈار کے ساتھ بھی ہوا، آج ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ خاندانی زرائع کے مطابق وہ گزشتہ چند دنوں سے کافی علیل تھیں اور ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ندا ڈار کو بسمہ معروف کے قومی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد نجم سیٹھی نے خواتین کرکٹ کی کپتان کا بڑا اعزاز ندا ڈار کو دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US