اب گھروں میں گیس کتنے گھنٹے آئے گی؟ سوئی سدرن کمپنی نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

image

کراچی کے شہریوں کے لئے ایک اور بری خبر۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اعلان کے مطابق شہر بھر میں 2 سے 5 بجے تک روزانہ سوئی گیس بند رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے شہر میں رات 11 بجے کے بعد بیشتر علاقوں میں پہلے ہی سوئی گیس کی بندش جاری ہے۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق دو سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کی وجہ سے اب دن میں بھی سوئی گیس کچھ گھنٹوں کے لئے بند رکھی جائے گی۔

البتہ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن کمپنی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سندھ میں بسنے والے پریشانی کا شکار ہیں۔ دن کے اوقات میں گیس کی بندش کسی صورت برداشت نہیں جائے گی۔ سوئی سدرن حکام فوری طور پر گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US