خیبر پختونخوا کی 10 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

image

خیبر پختونخوا کی 10 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ سے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سابق، صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی نے شرکت کی۔

صوبائی وزراء میں مینا خان آفریدی، سید فخر جہان، ریاض خان، امجد علی، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ خان، خلیق الرحمٰن، ارشد ایوب اور آفتاب عالم آفریدی شامل ہیں۔ صوبائی وزراء کے قلمدانوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US