پھلوں کا بادشاہ آم گرمیوں میں ہر جگہ نظر آتا ہے لیکن اب یہ پھل سارا سال آپ کو مل سکتا ہے۔ میرپورخاص میں سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اب گرمیوں میں ہی نہیں بلکہ سردیوں میں بھی آم پک کر تیار ہوں گے۔ سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے سال میں 2 مرتبہ آم کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔
ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق ایک ہی درخت پر 2 مختلف اقسام کے آم لگانے کا بھی تجربہ کامیاب رہا ہے جس کی پہلی فصل تیار ہوچکی ہے جبکہ دوسری آم کی فصل نومبر میں آئے گی۔
واضح رہے کہ سردی میں آم دینے والے درختوں کو بارہ ماسی کہا جاتا ہے جن کا کامیاب تجربہ اج سے 2 سال قبل پنجاب میں بھی کیا جا چکا ہے۔
’بارہ ماسی‘ کا درخت کیسے لگایا جاتا ہے؟
بارہ ماسی کے لیے کرافٹنگ، ڈرافٹنگ کی جاتی ہے۔ر آم کی ورائٹی کی قلم ہی لگتی ہے اور اسی طرح بارہ ماسی کے درخت کی بھی قلم لگائی جاتی ہے۔ کسی بھی آم کے درخت پر بارہ ماسی کے درخت کی قلم لگا کر اس کو بارہ ماسی کے درخت میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ ایسے فارمر جو بارہ ماسی لگانا چاہتے ہیں، وہ بارہ ماسی کی گھٹلی لگا کر اس کے درخت کو بڑا کریں اور پھر اس کی قلمیں بنا کر آم کے کسی بھی درخت پر لگا کر اس کا پھل حاصل کریں۔