مسجد کے امام, بیوہ عورتوں کے لئے مفت کھانا اور۔۔ لوگوں کو مفت کھانا کھلانے والا یہ پاکستانی ہوٹل کس ملک میں ہے؟ دیکھئے

image

عام طور پر مخیر حضرات غریبوں کو کھانا کھلاتے ہیں یا پھر تقسیم کردیتے ہیں۔ ویسے تو اس عمل میں کوئی برائی نہیں لیکن اگر یہی کام مستقل مزاجی اور غریبوں کی عزت نفس کو ملحوظِ خاطر رکھ کر کیا جائے تو اس سے بڑھ کر کوئی بات نہیں۔ اور ایسا ہی کیا جاتا ہے ایک پاکستانی ہوٹل میں جو دعودی عرب میں واقع ہے۔

اس ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی عمارت دیکھنے میں انتہائی خوبصورت اور عالیشان ہے جبکہ یہاں مسجد کے امام، 70 برس سے زائد عمر والے ضعئف افراد اور بیواؤں کو مفت کھانے کے علاوہ اسکول اساتذہ کے لئے کھانے پر 50 فیصد رعایت دی جاتی

سوشل میڈیا پر “ثمر ریسٹورینٹ“ نامی اس ہوٹل کے نیک عمل کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔ اس ہوٹل کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ ایک پاکستانی کا ہوٹل ہے۔ کاش ہمارے ملک میں بسنے والے بھی اپنے دل تھوڑے سے بڑے کرلیں تو جانے کتنے لوگوں کی زندگی آسان ہوجائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US