پاکستان میں پبلک ٹوائلٹ کی کمی ہمیشہ سے رہی ہے اور اب تو شاید ہی کسی جگہ آپ کو پبلک ٹوائلٹ ایسا ملے جس کو بحفاظت استعمال کیا جائے۔ مرد حضرات کے لیے اگر استعمال کے قابل ہو تو خواتین کے لیے ملنا بہت مشکل ہے۔ لیکن کراچی کے مشہور علاقے گلستانِ جوہر میں کسی نے سرِ راہ ٹوائلٹ لگا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک بالکل ٹوٹی پھوٹی ہے، پانی سڑک پر کھڑا ہوا ہے اور جگہ جگہ کھڈے ہیں۔ ایسے میں کسی نے پانی کے گڑھے کے درمیان میں ایک ٹوائلٹ رکھا ہوا چھوڑ دیا ہے۔