یہ 4 چیزیں گرمی کی دشمن ہیں ۔۔ گرمی کے موسم میں پانی کی کمی پوری کرنے والی یہ غذائیں کونسی ہیں جو آپ کو لازمی استعمال کرنی چاہئیں

image

آج کل سورج ہوری آب و تاب سے روشن ہوتا ہے۔ دن بھر کچھ اس قدر سخت موسم ہوتا ہے کہ کئی بار پانی پینے کے باوجود پیاس نہیں مٹتی۔ ایسے میں ہم اپنے قارئین کو کچھ ایسی چیزوں کےبارے میں بتائیں گے جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہیں۔

کھیرا

کھیرے میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ اسے سلاد کے طعر پر کھانے کے ساتھ کھاسکتے ہیں۔ اس کے استعمال سے جسمانی خلیات میں پانی کی کمی نہیں ہوتی۔ یہ قبض اور چہرے کی جلد کی صفائی کے لئے بھی بہترین ہے۔

ناریل کا پانی

ناریل کا پانی معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ شدید گرمی اور لو والے موسم میں ناریل کا پانی سے پینے سے جسم میں نمکیات کی سطح بحال ہوجاتی ہے۔

کچی لسی

کچی لسی کا استعمال جسم کی گرمی کو مار دیتا ہے۔ ہلکی نمکین لسی کھانا ہضم کرنے میں مدد کےساتھ شدید لو سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

فالسہ

کھٹا میٹھا فالسہ گرمی کے موسم کی خاص سوغات ہے۔ اس کا شربت بنا کر پینے سے بھی جسم میں نمکیات کی سطح برقرار رکھی جاسکتی ہے۔ یہ جسم میں پانی کی کمی ہونے سے روکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US