“میں 2 سالوں سے ملک سے باہر تھا اور اتفاقاً مجھے وطن واپس آنا پڑا وہ بھی دادی کے شہر میں۔ یہ جان کر خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ میں نے سوچا سب سے جہاز سے اتر کر سیدھا دادی کے پاس جاؤں گا اور میں نے یہی کیا۔
یہ کہنا ایک ایسے پوتے کا ہے جو کئی سالوں سے اپنے خاندان اور دادی سے دور اپنا نام بنانے کی جدوجہد کررہے تھے۔ جب وہ اپنے گھر دادی سے ملنے پہنچے تو کیا ہوا؟ آئیے دیکھتے ہیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بوڑھی دادی کچھ دیر تو پوتے کو دیکھ کر پہچان ہی نہیں سکیں اور جب پہچان لیا تو جذبات میں ان سے کچھ بولا ہی نہیں گیا اور انھوں نے اپنے پوتے کو فوراً گلے لگا لیا۔
نوجوان لکھتے ہیں کہ “میں کیسے بھول سکتا ہوں جب بچپن میں دادی سے ملنے سال میں ایک بار ان کے گھر جاتا تھا تو وہ میری پسند کے کھانے بنواتی تھیں اور واپسی میں 10 روپے دیتی تھیں جو اس وقت کے حساب سے بہت زیادہ تھے۔ دادی کے ہوتے ہوئے میں خود کو بادشاہ تصور کرتا تھا۔ جب میں نے فوٹوگرافر بننے کا فیصلہ کیا تو دادی نے کہا تھا کہ تم جو کرنا چاہتے ہو وہی کرو“
اس بار بھی دادی نے کہا کہ تمھیں کوئی لڑکی پسند ہے تو بتاؤ میں تمھاری اس سے شادی کروا دوں گی۔ واپس آتے ہوئے دادی کی آنکھوں میں آنسو تھے لیکن میں نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ میں ان سے ملنے اب جلدی آیا کروں گا۔