ملک کے
میدانی علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل کراچی میں37، اسلام آباد میں 36، مظفر آباد میں 35، کوئٹہ میں 33، گلگت میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک میں سب سے زیا دہ درجہ حرارت موہنجو داڑو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دادو، جیکب آباد، سکھر، روہڑی اور سکرنڈ میں 44، نوابشاہ، سبی میں 43، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان میں 40، لاہور، پشاور، سرگودھا، اٹک اور ساہیوال میں 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع مٹیاری میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ رہا۔