انسان ہو یا جانور جب کبھی اس کا دوست اس دنیا سے جاتا ہے، تو وہ بھی مایوس ہو جاتا ہے اور کچھ دنوں تک اسی کی یاد میں رہتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے اُس وقت سب کو حیران کیا جب ایک بلی گھر میں موجود تھی اور اسی دوران وہ عجیب و غریب حرکتیں کرتی دکھائی دی۔
ظاہر ہے، تنہائی میں بلی اپنے اگلے پیر اٹھا کر کسی چیز کو محسوس کر رہی تھی، جو کہ ان دیکھی تھی، یا یہ کہا جائے کہ جسے انسان نہیں دیکھ پا رہا تھا تو غلط نہ ہوگا۔
بہر حال رات کے اندھیرے میں بلی خاموشی کی حالت میں ہی کسی چیز کو محسوس کر رہی تھی، سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق یہ بلی کسی جن یا بھوت کو محسوس نہیں کر رہی تھی، بلکہ ممکہ طور پر کتے کو دیکھ رہی تھی۔
دراصل اس گھر کے مالک نے بلی اور کتے کو پالا تھا، جس میں سے کتے کا اسی روز انتقال ہو گیا، یہ مناظر بھی اسی وقت کے ہیں جب بلی کے کتا بچھڑ گیا تھا۔
بلی ممکنہ طور پر کتے کو دیکھ پا رہی تھی، جو کہ اب ہوا میں اڑ رہا تھا، شاید اسی وجہ سے بلی حیران بھی ہو اور پریشان بھی کہ یہ کیسے ہوا میں اڑ رہا ہے۔
ویسے تو عام طور پر بلی کو یہ اندازہ ضرور ہو جاتا ہے کہ کس کی موت ہونے والی ہے، کیونکہ اس دنیا میں ایک بلی ایسی بھی تھی جو کہ مریضوں کے پاس بیٹھ جاتی تھی اور پھر کچھ دنوں بعد ہی وہ مریض دنیا سے رخصت ہو جاتا تھا۔
لیکن یہاں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا سچ میں بلی کو کتے کی روح دکھائی دی ہے یا نہیں۔