والد نے بیٹے کو 25 لاکھ کا تحفہ دیا۔۔ کیسے بوڑھی ماں اور کینسر میں مبتلا بیوی کو سنبھالا؟ مشہور شخصیات اور ان زندگی کے دلچسپ و حیران کن واقعات

image

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں، کچھ تو سب کو جذباتی بھی کردیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسی ہی مشہور شخصیات سے متعلق بتائیں گے۔

مشہور بھارتی اداکار انوپم کھیر کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے، جو کہ اگرچہ مین رول میں دکھائی نہیں دیے، مگر پھر بھی اپنی توجہ خوب سمیٹ لی۔

لیکن جب سے انوپم کھیر کی اہلیہ کرن کھیر کینسر میں مبتلا ہوئی ہیں، وہ خود بھی افسردہ ہو گئے ہیں، کیونکہ انوپم کھیر اپنی دوسری اہلیہ کرن کھیر سے بے انتہا محبت کرتے ہیں یہاں تک کہ کرن کی پہلی شادی سے ہونے والے بیٹے اسکندر کو بھی سگی اولاد کی طرح پیار کرتے ہیں۔

لیکن اس وقت ان پر ذمہ داری صرف بیمار اہلیہ کی ہی نہیں ہے، بلکہ ان کی والدہ بھی اب بوڑھی ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں دونوں طرف توجہ دینی پڑتی ہے، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ انوپم کھیر کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہے، نہ ہی پہلی اہلیہ سے کوئی اولاد ہے اور نہ ہی دوسری اہلیہ سے۔

اولاد کا غم تو شاید پھر اس طرح نہ ہو، مگر انوپم اہلیہ اور ماں کے بیچ ضرور پھنس کر رہ گئے ہیں۔

مشہور اداکار وہاج علی بھی ان دنوں کافی توجہ سمیٹ رہے ہیں، اپنے دلچسپ انداز اور تاثرات کی بنا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ لینے والے اداکار وہاج علی آج کل اپنے ڈرامے تیرے بن کی وجہ سے بھی سب میں مقبول ہو رہے ہیں۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکار ایک ننھی پری کے والد بھی ہیں، وہاج علی نے ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری اور ثناء (اہلیہ) کی ملاقات سماء ٹی وی کے انٹرنشپ پروگرام کے دوران ہوئی تھی، اور انہی دنوں میں وہاج نے ثناء سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا تھا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب ہم دونوں کی فیملیز کو لگا کہ شاید ہم نے دونوں کی منگنی کر کے غلط فیصلہ کیا ہے، اور دونوں کا رشتہ ختم کرنے کی بات آ گئی تھی، تاہم وہاج اور ثناء نے اپنا رشتہ بچانے کے لیے خود آواز اٹھائی۔

دوسری جانب پاکستان صحافی عمران ریاض خان بھی ان دنوں کافی چرچہ میں ہیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ یوٹیوب پر کافی متحرک رہ چکے ہیں۔

لیکن صحافی عمران ریاض خان کا عالیشان گھر بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے، نیو ڈیفنس روڈ پر عمران ریاض خان کا گھر 4 کنال کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جس میں داخل ہوتے ہی آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ شاید کسی محفل میں داخل ہو گئے ہوں۔ گھر کا ایک حصہ یعنی دو کنال پر گھر تعمیر ہے جبکہ دوسرے دو کنال پر ہریالی اور لان موجود ہے، جبکہ اسی لان میں خوبصورت مور اور دیگر جانور اور پرندے بھی لائے جائیں گے۔

ایک اور دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ عمران خان نے ایک ایسی گاڑی بھی تعمیر کرائی ہے جو کہ گھر ہی کی طرح ہے۔ ٹرک نما اس گاڑی کے پچھلے حصے میں کچن، بیڈ، ریسٹ روم، سمیت تمام ضروریات زندگی سے متعلق چیزیں موجود ہیں۔ یہ گاڑی عام طور پر پکنک یا شکار کے وقت جاتے ہوئے ہی استعمال کی جاتی ہے۔ اس وین نما گھر سے متعلق عمران نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ والد نے اسے تیار کیا ہے جبکہ اس کی قیمت 25 لاکھ کے قریب بنتی ہے۔

شعیب اختر کا شمار بھی پاکستان کے مقبول ترین شخصیات میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی بالنگ کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت اور حب الوطنی سے بھی سب کے دلوں میں گھر کر لیا۔

راولپنڈی ویسے تو سب کی توجہ خوب سمیٹ ہی لیتے ہیں، لیکن ایک موقع ایسا آیا تھا جب وہ ایک اور کھلاڑی کے منہ پر مکا مارنے والا تھے۔ لیجنڈ کرکٹ لیگز کے دوران شعیب اختر سابق بھارتی کھلاڑی محمد کیف کو بالنگ کرا رہے تھے۔

بعدازاں انٹرویو کے دوران شعیب نے کہا جب کیف میری طرف بڑھ رہے تھے تو میں مکا مارنے لگا تھا۔ اسی لیجنڈ لیگز سے محض 3 ہفتے پہلے شعیب کی والدہ کی وفات ہوئی تھی، اس موقع کو انہوں اپنے زندگی کا وہ لمحہ قرار دیا جب وہ 3 ہفتوں بعد مسکرائے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US