عام سا پنکھا جو بالکل اے سی والی ٹھنڈک دے .. شدید گرمی میں کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے آسان طریقے جو آپ کی مشکل آسان کردیں

image

آج کل چھت والا پنکھا کھولو تو پنکھا چھت کے اوپر کی ساری گرمی کھینچ کر گرم ہوا نیچے پھینک دیتا ہے۔ ایسے میں مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے شدید پریشان ہیں کہ آخر ایسا کیا کریں کہ کم پیسوں میں ہی کمرہ بھی ٹھنڈا رہے اور بجلی کا بل بھی زیادہ نہ آئے تو آج ہم اس کا ایک آسان طریقہ بتارہے ہیں۔

پیڈسٹل فین تو تقریباً ہر گھر میں ہوتا ہے۔ اب آپ کو صرف دو پرانی خالی پلاسٹک کی بوتلیں چاہئیں جن کے درمیانی حصے میں آپ کوئی بھی سلاخ گرم کر کے چھوٹے چھوٹے سوراخ کرلیں۔ بوتل کے نیچے والا حصہ کاٹ لیں لیکن پورا نہ کاٹیں اور بوتل میں ڈھکن لگا کر ٹائٹ کردیں۔

اب ویڈیو میں بتائے گئے طریقے کے مطابق کسی تار کو بوتل کے درمیان سوراخوں سے گزار کر پنکھے سے باندھ لیں۔ اب برف لے دو بڑے ٹکڑے بوتلوں میں رکھ کر پنکھا چلا دیں۔

آپ کے پیڈسٹل فین سے برف کی وجہ سے اے سی جیسی ہوا آئے گی۔ لیکن اس دوران پنکھے کو ہر گز نہ چھوئیں کیونکہ کرنٹ آنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ بچوں کو بھی پنکھے سے دور رکھیں اور اگر پنکھے کا رخ تبدیل کرنا ہو تو پہلے پنکھا بند کر کے اور تار نکال کر یہ عمل کریں۔

اگر آپ کے گھر میں پیڈسٹل فین نہیں ہے تو چھت والے پنکھے کے نیچے ہی پیالے میں برف رکھ دیں۔ کچھ ہی دیر میں کمرہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US